تازہ ترینکھیل

دوسرا ویمنز ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست

سینٹ لوشیا(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی خواتین کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کا ایک سو پچاس رنز کا ہدف سات وکٹیں کھو کر پورا کرلیا۔ چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ گروس آئلٹ میں دوسرے ویمنز ون ڈے کا ٹاس ویسٹ انڈین ٹیم نے جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ویمنز ٹیم چھیالیس اوورز میں ایک سو اننچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نین عابدی اڑتالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ بسمہ معروف نے اٹھائیس، مرینہ اقبال نے پندرہ اور عالیہ ریاض نے چودہ رنز بنائے۔ میزبان بولرز انیسہ محمد اور ہیلے میتھیوز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان کیریبیئنز ٹیم نے ایک سو پچاس رنز کا ہدف تین اوورز پہلے سات وکٹیں کھو کر حاصل کرلیا۔ کپتان اسٹفنی ٹیلر نے اننچاس رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ کیشونا نائٹ اٹھائیس اور میچ کی بہترین پلیئر انیسہ محمد انیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی انعم امین نے ستائیس رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ اسماویہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button