پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےوزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان کے امور پر گفت گو کی گئی ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔چودھری نثار علی خان نےکہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ اپنےمنطقی انجام تک جاری رہےگی،پاک فوج نےدہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی ۔ ادھر اپوزيشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ دہشت گرد اسلام اور ملک دشمنوں کےایجنٹ ہیں ،دہشت گرد اور ان کے حواری جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیں  شیو سینا میں ہمت ہے تو سامنے آئے۔اداکارہ عرشی خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker