پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آ رہے ہیں،لیاقت بلوچ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکومت پنجاب اور حکومت سندھ بلدیاتی الیکشن ملتوی کریں تو شہباز شریف اور قائم علی شاہ کو سپریم کورٹ کو نا اہل قرار دے دینا چاہیے ۔بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہی مسائل کا حل کر سکتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نواحی گاؤں جمبر کلاں میں سابق امیر ضلع قصور حافظ نذیر احمد کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیت کے بعد جمبر کلاں میں جماعت اسلامی کے چیرمین چوہدری مبارک جاٹ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر حلقہ این اے 142کے گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان ، جنرل سیکرٹری ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر سرائے مغل زون کے امیر چوہدری عرفان کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے قومی دولت کو لوٹ لوٹ کر ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے اب اگر کسی کرپٹ حکمران کا احتساب ہونے لگتا ہے تو سارے کرپٹ سیاست دان مل کر شور مچانا شروع کر دیتے ہیں اور ملک میں عدم استحکام کی باتیں کر کے غیر یقینی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی اداروں کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے شہری صاف پانی ، صحت و صفائی اور گندے پانی کے نکاس کے مسائل میں گھر چکے ہیں ۔شہریوں کے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کا قیام بہت ضروری ہے مگر اب بھی حکومت سندھ اور حکومت پنجاب حیلوں بہانوں سے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر یہ حکومتیں بلدیاتی الیکشن ملتوی کریں تو سپریم کورٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نا اہل قرار دے دینا چاہیے ۔ اس موقع پر NA142کی یونین کونسلوں یوسی ہنجرائے کلاں کے چیرمین گلزار احمد م یوسی ڈھولن کے چیرمین رائے محمد افضل کھرل ،یوسی پڈھانہ کے چیرمین چوہدری محمد اصغر ،یوسی دینا ناتھ کے چیرمین اور دیگر علاقے بھر کے کونسلروں ، معززین علاقہ اور عوام کی بھاری اکثریت نے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  قانون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker