پاکستانتازہ ترین

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طیارہ اچانک فنی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا طیارہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے لیے اڑا ہی تھا کہ فنی خرابی کے باعث اچانک ہچکولے کھانے لگا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اورساتھی مسافروں نے کلمہ طیبہ اور آیت الکرسی کا ورد کرنا شروع کردیا۔ طیارے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی جہانزیب اورڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ بھی سوار تھے۔طیارے کے پائلٹ کا کہنا تھا کہ طیارے میں اچانک پیدا ہونے والی خرابی کے باعث طیارے کو اتارنا مشکل ہوگیا تھا تاہم بڑی مشکل سے باحفاظت اسے لاہور ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔
>

یہ بھی پڑھیں  ہفتہ کو آزادی کا بہت بڑا تاریخی جلسہ ہوگا، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker