تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں، سردار محمد حسین

ptiمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں۔ بد ترین دھاندلی کی صورت میں قائم ہونے والی حکومت عوام کی خدمت نہیں کر سکتی۔ اپنے مطالبات کے منظوری تک ڈی چوک اسلام آباد دھرنا جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف محمد حسین ڈوگر، سید مظفر حسین کاظمی ، بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خاں میؤ،حامد مختار پٹواری ودیگر رہنماؤں نے ڈی چوک اسلام آباد کیلئے جانے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تبدیلی کا نعرہ لیکر میدان میں آئے تھے اور تبدیلی کے نعرے کو عملہ جامعہ پہنانے تک میدان میں رہیں گے۔ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج نے شفاف انتخاب کے دعوے خاک میں مل گئے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ چرانے والے زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ حالیہ انتخابات میں لاہور ، کراچی، حیدر آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بد ترین دھاندلی کی گئی ماضی میں اس کی میثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرسیالکوٹ نے موضع بھلور میں تعمیر کی جانے والی پی سی سی سڑکات کاافتتاح کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker