تازہ ترینعلاقائی

سبی: ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ،عبیداللہ رند

سبی(نمائندہ خصوصی محمد طاہر عباس) ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے وہ ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس افیسرہیں ان خیالات کا اظہار سائبان ویلفےئر ٹرسٹ کے صدر عبیدا للہ رند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ڈی سی سبی سہیل الرحمن بلوچ کی سبی اورسبی کی عوام کیلئے بہت سی خدمات ہیں جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کہا کہ سبی کو سہیل الرحمن جیسے ایماندار اور محنتی ڈپٹی کمشنر کی اشد ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن نے سبی کیلئے بیش بہا کام کیے ہیں سائبان ویلفےئر ٹرسٹ کے صدر عبیدا للہ رند نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کریں تاکہ سہیل الرحمن بلوچ سبی کیلئے مزید کام کرسکیں

یہ بھی پڑھیں  ماڈل ٹاؤن : پولیس اور پی اے ٹی کے کارکنوں میں تصادم، شیلنگ اور پتھراؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker