تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا وحشی گروہ بے نقاب

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا وحشی گروہ بے نقاب ،کتوں کو ذبح کرتےء ہوئے تین ملزمان رنگے ہا تھوں گرفتار وحشی گروہ کا بہاولنگر اور ہارون آباد کے ہوٹلوں پر مردہ گوشت سپلائی دینے کا اطراف زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر گروہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کا کریک ڈاٗون جاری ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھا نہ صدر پولیس بہاولنگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ کی حدود میں واقع چندے والی کاٹ میں کچھ لوگ کتوں کا گوشت کاٹ رہے ہیں جس پر تھا نہ صدر پولیس نے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہمراہ لیتے ہوئے ریڈ کیا تو ملزمان یاسین ولد بشیر احمد سکنہ منیراآباد ، منصب علی ولد عبدالعزیزسکنہ اڈا گجیانی ،شریف ولد رفیق سکنہ اڈا گجیانی اقوام شیخ کو ذبح شدا کتوں کے گوشت کے ہمراہ حراست میں لے لیا جبکہ ان دیگر چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 6ماہ سے اس انسانیت دشمن کاروبار سے منسلک ہیں انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے سرپرستی کرنے والے با اثر افراد سے متعلق بھی پولیس کو بتایا ملزمان نے ہارون آباد اور بہاولنگر کے پوائنٹ بھی عیاں کیے جن پر وہ مردہ گوشت کی سپلائی دیتے رہے ہیں ۔ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال کی ہدایت پر دیگر نلزمان کی گرفتاری کے لئے صدر پولیس مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کی ملاقات ،خواجہ اظہار کی گرفتاری پر بریفنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker