تازہ ترینکھیل

ماسٹرز چیمپئنز لیگ: پلیئرز کی نیلامی اکتوبر میں ہوگی

دبئی(نمائندہ سپورٹس)یو اے ای میں شیڈول ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی اکتوبر میں ہوگی۔ نیلامی میں ڈھائی سوسے زیادہ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کی بولی لگائی جائے گی۔ ماسٹرزلیگ انتظامیہ نے پاکستان کے انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق سے بھی رابطہ کرلیا۔ ماسٹرز چیمپئنز لیگ کی رونمائی اس سال جنوری میں دبئی میں کی گئی تھی۔ ماضی کے سپراسٹارز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پہلا ایڈیشن فروری دوہزارسولہ میں یواے ای میں منعقد ہوگا۔ جس کے میچز شارجہ ،دبئی اورابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ماسٹرز لیگ کے ساتھ ٹکراؤ کی وجہ سے پی سی بی کو پاکستان سپرلیگ کیلئے یواے ای کے وینیوز دستیاب نہیں ہوسکے۔ جس کے باعث پاکستان کو ایونٹ دوحہ قطر میں کرانا پڑرہاہے۔ ابتدا میں پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم بھی لیگ کا حصہ تھے۔ لیکن وسیم اکرم نے اب پاکستان سپرلیگ کے سفیرکی حیثیت سے پی سی بی سے معاہدہ کرلیاہے۔ جس بعد وہ اب ماسٹرز لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔ماسٹرزچیمپئنز لیگ نے ہیمپشائر کے سابق کرکٹر سین مورس کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔ وہ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔ ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے مایہ نازکرکٹرز کی نیلامی اکتوبر میں ہوگی۔ جس میں ڈھائی سوسے زیادہ سابق انٹرنیشنل کرکٹرزکی بولی لگائی جائے گی۔لیگ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق،محمد یوسف،ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ایونٹ میں ایڈم گلکرسٹ، سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا جیسے سابق اسٹارز بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم شہر وگردونواح میں جگہ جگہ گیس ریفلنگ کا دھندہ سرعام جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker