تازہ ترینفن فنکار

اداکار یوسف خان کو بچھڑے 6 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)پاکستان فلمی صنعت کے خوبرو ہیرو اور یادگار فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے یوسف خان کو آج ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔
1931ء میں قصور میں آنکھ کھولنے والے یوسف خان نے فنی کیرئیر کا آغاز 1954ء میں فلم پرواز سے کیا ۔ جس کے بعد وہ زیادہ تر کیرکٹر ایکٹر نظر آئے۔ ان کی فنی زندگی میں اہم موڑ 1971ء میں آیا جب ان کی فلم ضدی سپر ہٹ ہوئی۔ان کی مشہور فلموں میں خاموش رہو، باؤ جی،ملنگی،ٹیکسی ڈرائیور،مکھڑا،زرقا،شریف بدمعاش ااور تیرے عشق نچایا شامل ہیں۔یوسف خان نے 5 دہائیوں پر محیط فنی کیرئیر میں 400 سے زائد اردو،پنجابی اور پشتو فلموں میں کام کیا۔وہ اداکاروں کی تنظیم ماپ کے سربراہ بھی رہے اور فنکاروں کی بہبود کے لئے بہت کام کیا۔یوسف خان زندگی بھر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے سخت مخالف رہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نامعلوم مسلح افراد نے بینک سے رقم نکلوا کرلے جانے والے آڑھتی کودن دیہاڑے لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker