تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک پرناواں نہر میں گر جانے سے ایک بیوپاری اوردوبیل ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیر و ۔ قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک پرناواں نہر میں گر جانے سے ایک بیوپاری اوردوبیل ہلاک ۔ تین سواریاں زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے بیوپاری ٹرک نمبر LES7433پر قربانی کے جانور لاد کر فروخت کرنے کے لئے لاہور جا رہے تھے کہ جب وہ بھائی پھیرو بائی پاس پر پُل پرناواں کے قریب پہنچے تو ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے ٹرک راجباہ نیاز بیگ میں گر گیاجس کی وجہ سے منچن آ باد کا رہائشی بیوپاری یوسف اور دو بیل موقع پر ہلاک ہو گئے ،جبکہ تین مزید بیوپاری اور چار جانور زخمی ہو گئے ۔ملتان روڈ پر ایک گھنٹہ تک ٹریفک بلاک رہی جسکی وجہ سے میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ با لاآخر موٹر وے نے کرین کی مدد سے ٹرک کو نہر سے نکالا ۔ مرنے والے کے بھائی یوسف نے کوئی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کر دوں، ٹرمپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker