تازہ ترینکھیل

پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے،مصباح الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہئے اور پاک بھارت کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے۔پنجاب یونیورسٹی لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹرائل دینے سے مشکل کام ٹرائل لینا ہوتا ہے کیونکہ سلیکٹرز کو مختصر قت میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوتا ہے اس دوران اگر کوئی اچھا کھلاڑی منتخب نہیں ہوتا تو اسے دکھی نہیں ہونا چاہئے، ماضی میں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوتارہا ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمیں گراس روٹ لیول پر کام ہوگا تو اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، اس کے لئے اسکول اورکالج کی سطح پر کھیلوں پرتوجہ کی بہت ضرورت ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے پاس بہت اچھے اچھے کھلاڑی ہیں، ان کی تمام توانائیوں کو بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی کے لئے فٹنس سب سے اہم چیز ہوتی ہے تمام توانائیوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے،کرکٹرز کو تعلیم وتربیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سے یہ کہا ہے کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہئے، پاک بھارت کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے،بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ،الطاف حسین کی غیر مشروط معافی،عدالت نےقبول کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker