تازہ ترینکھیل

کرکٹراحمد شہزادشادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)کرکٹراحمد شہزادشادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ثنامراد کو جیون ساتھی مان کر زندگی کی نئی اننگز کا آغازکردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلےباز احمد شہزاد کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں ساتھی کھلاڑیوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ کولی شیروانی میں ملبوس بوم بوم آفریدی بھی باراتیوں میں شامل تھے۔ شاہدآفریدی نےگولڈن شیروانی زیب تن کئے احمد شہزاد کا ہوٹل پہنچنے پر استقبال کیا۔ سیلفی ماسٹر نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور شاہد آفریدی کے ساتھ شادی کی پہلی سیلفی بنا ڈالی۔ ہوٹل میں پہنچ کراحمد شہزاد نے میڈ یا کے نمائندوں کی شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے ہوٹل کے اندر آنے پر پابندی لگا دی ۔ رات دس بجے ہوٹل انتظامیہ نے لائٹس بند کر دیں جس کے بعد موبائل فون کی روشنی میں رخصتی کی تقریب ہوئی اور احمد شہزاد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اپنی دولہنیا کو لے کر گھر روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی ؍کرپشن کلچر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker