بین الاقوامیتازہ ترین

مناسک حج،حجاج کی حفاظت کیلئے 1لاکھ فوجی تعینات

ریاض(پاک نیوز)مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز منگل سے شروع ہوگا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دوران حج سیکیورٹی کے لئے ایک لاکھ سعودی فوجیوں کو تعینات ہوںگے۔عرب میڈیا کے مطابق ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کے میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ دنیا بھر سے آئے تیس لاکھ عازمین حج کی حفاظت کیلئے تعینات اہلکاروں میں انسداد دہشت گردی یونٹ، ٹریفک پولیس اور ایمرجنسی سول ڈیفنس شامل ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے بھی حج کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر سعودی عرب کو شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے حملے کے خطرات لاحق ہیں

یہ بھی پڑھیں  معرکہئ حق وباطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker