پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہونگے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگے،دورہ کے دوران وزیراعظم، متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے اور انکے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم، متحدہ عرب امارات کے مختصر دورہ پر دبئی روانہ ہوگے ہیں اور وہ آج ہی اسلام آباد واپس آجائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران وزیر اعظم، شیخ محمد بن راشد الکمتوم سے ملاقات کریں گے اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرینگے۔ گزشتہ روز یو اے ای کے حکمراں کے چونتیس سالہ بیٹے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول پور:اسلامیہ یونیورسٹی میں غیرقانونی سنڈیکیٹ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker