تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:جرائم کی روک تھام کرنے پر پریس کلب کی طرف سے ایس ایچ او کو شیلڈ پیش کی گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھا نہ سر ائے مغل میں جھو ٹے مقدما ت درج کروا نے والوں کواسی الزا م میں چا لان کیا جا ئے گا ۔صحافی اور شریف شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہےْ ْ
ایس ایچ او تھا نہ سرا ئے مغل کا پریس کلب سرا ئے مغل کے صحافیوں اورعوام سے خطاب۔جرائم کی روک تھام کرنے پر پریس کلب کی طرف سے ایس ایچ او کو شیلڈ پیش کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام کرنے اور اندھے قتلوں کو ٹریس کرنے اور قتل کے جھوٹے مقدمات میں پھنسائے گئے بے گناہ ملزمان کی صحیح تفتیش کرنے پر پریس کلب سرائے مغل کی طرف سے ا یس ایچ او سرا ئے مغل انسپکٹر اشتیاق احمد خاں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صحافیوں،معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب سرائے مغل کے سرپرست حاجی محمد رمضان نے تقریر کرتے کہا کہ ایس ایچ او سرائے مغل نے ججہ کلاں میں اندھے قتل کی وا ردت کے ملزمان ٹریس کر کے اور پو رے تھا نہ کے علا قہ میں جر ائم کو کنٹرول کر کے اچھی کارکردگی دکھائی ، سرائے مغل کے صحافی رمضان ناز کے رشتہ داروں کو قتل کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا مگر ایس ایچ او نے بغیر رشوت لیے بے گناہ افراد کو مقدمہ سے خارج کرکے ایک مثال قائم کی ۔ ہنجرا ئے کلاں جو کہ نو گو ایریا تھا ایس ایچ او سرا ئے مغل کی خصو صی توجہ سے امن کا گہوا رہ بن رہا ہے۔ اس موقع پرپریس کلب سرائے مغل کے صدر کرامت علی وٹو نے جرائم کنٹرول کرنے اور قتل کی میرٹ پر تفتیش کرنے پر ایس ایچ او اشتیا ق خاں کو شیلڈ پیش کی تو عوام نے پر زور تالیاں بجا کر پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پرتقریر کرتے ایس ایچ او انسپکٹر اشتیاق احمد خاں نے کہا کہ میری تعینا تی کے دوران تھانہ میں جرا ئم چو ری ڈکیتی اور خصو صاً جھوٹے مقدما ت کا اندراج ختم ہو چکا ہے اور علا قہ کے عوام سکون کی نیند سو تے ہیں اور عوام کی جان وما ل محفوظ ہیں مو قع پرتھانہ کے انوسٹی گیشن آفیسر محمد اسلم ،محرر رمضان ،سابق ایس ایچ او مقصور احمد چوہدری ،پریس کلب کے صحافی راناانتظا ر اسلام ،چو ہد ری رفا قت علی ، ،محمد بو ٹا ،محمد رمضان نا ز ،محمد وسیم ،یو سف ندیم ، ڈاکٹر اکبر علی،پتوکی کے معروف صحافی رانا محبوب احمد اور دیگر صحا فی بھی مو جو د تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:صحا فی اپنے قلم کےذریعےظلم،جبراورمعا شرتی ناانصا فیوں کےخلاف جہادکررہے ہیں،راناممتازعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker