بین الاقوامیتازہ ترین

مکہ مکرمہ، عازمین حج آج رات منٰی روانہ ہونگے

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز) کل سے مناسک حج کا آغاز ہوگا، حج کی ادائیگی کے لئے تیس لاکھ سے زائد عازمین لبیک اللھمہ کی صدا لگاتے ہوئے منی پہنچیں گے اور حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار کیمرے نصب اور ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں تیس لاکھ سے زائد عازمین حج کل سے مناسک حج کا آغاز کریں گے۔ عازمین حج آج رات منیٰ روانہ ہونگے اور منگل کی رات منی میں ہی قیام کریں گے۔ جس کے بعد منگل کی رات و بدھ کی صبح تمام عازمین میدان عرفات کے لئے روانہ ہوجائیں گے،جبکہ بدھ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات میدان عرفات میں ادا کیا جائے گا۔میدان عرفات میں تمام حاجی ظہر اور عصر کی نماز کسر کرکے ادا کریں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مفتی اعظم مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے، جو سورج غروب ہونے تک جاری رہے گا۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات بھر کریں اور رمی کے لیے کنکریاں چُنیں گے۔دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حاجی منیٰ لوٹیں گے، جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی کے بعد حجاج کرام جانور کی قربانی اور سر مُنڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور شکرانے کے نفل ادا کریں اور واپس منیٰ لوٹ جائیں گے۔سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات ہوں گے، جبکہ پانچ ہزار کیمروں کے ذریعے خفیہ نگرانی کی جائے گی اور منیٰ میں نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر کا مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا کراچی میں گرمی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker