پاکستانتازہ ترین

آج دنیا بھر میں عالمی یوم امن منایا جارہا ہے

لاہور(پاک نیوز)آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لیکن پاکستان سے لے کر یمن تک اسلامی ممالک بدامنی کا شکار ہیں، دہشتگردی کے خطرات، بیرونی جارحیت ، عالمی اداروں کی بے حسی نے امن کو ایک خواب بنادیا۔ اقوام متحدہ نےدوہزارایک میں اکیس ستمبر کوعالمی یوم امن کے طورپر منانے کا اعلان کیا تھا اور اقوام عالم سے اپیل کی تھی کہ یہ دن عدم تشدد اور جنگ بندی کے دن کے طورپر منایا جائے۔ رواں برس یوم امن کا مقصد سب کے لیے امن ہے، تاہم شام، یمن ، عراق سے لے کر پاکستان تک امن ایک خواب بن گیا۔ یمن میں عرب اتحادیوں نے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تو فلسطین میں اسرائیل نے غزہ کو چھنی کرڈالا،جبکہ برما میں معصوم مسلمانوں کا قتل عام ہو یا کشمیر میں بھارتیوں کی بربریت، شام میں عالمی طاقتوں کی سازش ، بشار الاسد کی من مانی اور سلامتی کونسل کے کٹھ پتلی رویے نے لاکھوں افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بائیس سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker