تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:قائم مقام انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ نے آئی جی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا

جھنگ(تحصیل رپورٹر )قائم مقام انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ نے آئی جی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیاپولیس کی سرپرستی میں سرعام گیس ریفلنگ کا کام جاری انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ شفع رجوکہ کی موجاں ہی موجاں رشوت بٹور کر سرعام گیس ریفلنگ ،کھلے عام پٹرول کی فروخت اور اپلائیڈ فار موٹرسائیکلوں کو چھوڑ دینا انچارج چوکی نے اپنا وطیرہ بنالیا ۔تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ ،موڑ منڈی ،شاہ جیونہ ،رتہ ،متہ ،اکڑیانوالا ،بھون ،چنڈ بھروانہ ،چھتہ ،کریوالا،کوٹ عیسیٰ شاہ و دیگر علاقہ جات میں قائم مقام انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ شفع رجوکہ کی سرپرستی میں سرعام جگہ جگہ کھلا پٹرول و گیس کی ریفلنگ کا کام جاری ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے بتایا گیا ہے کہ قائم مقام انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ باقائدہ طور پر ان سے بھتہ وصول کر رہا ہے جسکی وجہ سے انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع چند روپوں کی خاطر کرنا اس نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے اگر جو کوئی ان کو بھتہ نہ دے تو ان کے خلاف فوری ایکشن اور فوری کاروائی ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے اور اگر ایس او ایس پر کال ہو جائے تو انچارج چوکی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے اور شہریوں سے رشوت بٹور کر اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھوڑنا اس نے معمول بنا رکھا ہے ایس او ایس کال چلنے پر جب میڈیا ٹیم نے خوفیہ کوریج اور شفع رجوکہ سے موقف لیا تو اس نے کہا کہ میں نے پچاس کے قریب بغیر کاغذات موٹر سائیکل پکڑے ہیں دو گھنٹے بعد پتہ چلا تو موصوف نے صرف تین موٹر سائیکل دفعہ 550کے تحت بند کیے ہیں باقی تمام موٹر سائیکلوں کا چوکی میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے علاقہ کی عوامی ،سماجی ،کاروباری شخصیات نے متعلقہ احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے گیس ریفلنگ ،اور پٹرول کو سرعام فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کی سرپرستی کرنے والے قائم مقام چوکی انچارج منڈی شاہ جیونہ شفع رجوکہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بھی پڑھیں  شانگلہ:چیلا ئی کروڑ ہ سے سوات جا نے والی موٹر کارکھائی میں جاگری، آٹھ سالہ بچی جاں بحق، چار افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker