تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:پی ٹی آئی کی وجہ سے عوام کو اب شعور آچکا ہے ،رانا امتیاز

بھائی پھیرو(نمائندہ پاک نیوز) ہما را عزم پر امن اور خوش حال پاکستان ہے ایسا پاکستان جو کہ غریب کا ہو نہ کہ کسی جاگیر دار یا سرمایہ کار کا ۔ہم چا ہتے ہیں کہ اس پاکستان کے ہر غریب کو انصاف ملے ، پی ٹی آئی کی وجہ سے عوام کو اب شعور آچکا ہے لو ٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو گا یہ با تیں سابق ضلعی ناظم قصور پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اور امیدوار چئیرمین یو سی 102 رانا امتیاز احمد خاں نے یو سی 102کی وارڈ 4 میں پی ٹی آئی کے خالد محمود کے بلا مقابلہ جنرل کو نسلر منتخب ہو نے پر کا رکنو ں اور میڈیا کے نما ئندوں سے گلزار جاگیر میں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے انشاء اللہ اقتدار میں آکر پھر وہیں سے ترقیا تی کا مو ں کا سلسلہ شروع کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے عوامی دکھوں کا مداوا کر نے کی بجا ئے نمک پاشی شروع کر دی ہے ٹیکسو ں کی آڑ میں عوام کو بیجاتنگ کر نے کے منصوبے نے عوام کو ذہنی تنا ؤ کا شکار کر دیا ہے ۔بجلی،گیس کی لو ڈ شیڈنگ ،مہنگائی بے روز گاری لا قا نونیت ،افراتفری کی وجہ سے عوام پہلے ہی مصائب کے گرداب میں پھنسے ہو ئے ہیں اوپر سے نئے ٹیکس لگا کر عوام کو زندہ درگو کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے شاہانہ اخراجا ت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما لیکس: یوکرین وزیراعظم بھی مستعفیٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker