تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد : عوامی ترقی وخوشحالی میرا مشن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا مشن جاری رکھوں گا،میاں نعیم اصغر بھٹی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) عوامی ترقی وخوشحالی میرا مشن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا مشن جاری رکھوں گا میاں نعیم اصغر بھٹی تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل میاں نعیم اصغر بھٹی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سابقہ لوکل باڈیز کے دور حکومت میں بطور ناظم اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی اور بے شمار ترقیاتی کام کروائے عوامی خوشحالی وترقی میرا نصب العین ہے جو مجھے میرے خاندان کی طرف سے ورثہ میں ملا ہے عوام کی خدمت اور مسائل حل کر کے مجھے ذہنی سکون اور خوشی ملتی ہے میاں نعیم اصغر خاں بھٹی نے کہا کہ ماضی کی نسبت میرا حلقہ انتخاب مختلف ہے لیکن انشاء اللہ عوامی حمایت سے یونین کونسل 70سے کامیابی حاصل کرونگا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرئیگی ملک بھر میں گراس روٹ لیول سے تبدیلی کا آغاز شروع ہوچکا ہے اور پاکستان تحریک انصاف آئیندہ جنرل الیکشن میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئیگی آنیوالے وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button