بین الاقوامیتازہ ترین

حرم شریف میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی

مکہ (ڈیسک نیوز)حرم شریف میں نماز فجر کے بعد روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں آئی۔نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکا کر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کرکے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا گیا۔غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم استعمال کیاگیا ہے۔اس پر بیت اللہ کی حرمت،حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔غلاف کعبہ کا سائز چھ سو اٹھاون مربع میٹر ہے۔غلاف کعبہ سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے ہر حصہ چودہ میٹر طویل اور پچانوے سینٹی میٹر چوڑا ہے۔زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اور چوڑائی تین میٹر ہے۔غلاف کعبہ چاروں دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔اتارے جانیوالے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کئے جاتے ہیں۔غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ میں دیا جاتا ہے۔مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری اٹھتر سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں دو سو سے زائد ہنر مند مسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجے دت ایک بار پھر پیرول پررہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker