تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سینکڑوں افراد نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کردی

ahtjajاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)اوکاڑہ کے سینکڑوں افراد نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کردی اور گرڈاسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے بروقت کاروائی کرکے گرڈاسٹیشن کوتباہی سے بچالیا اورواپڈااہلکاروں کی جان بخشی کرائی علاقہ ایس ایچ او روائتی سستی کا شکار رہے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ اس کے گردونواح بستی مہردین،یاسر غفار ٹاؤن،فیصل پارک ،صابر پیا ٹاؤن ،غفورکالونی سمیت دیگر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف گذشتہ روز سینکڑوں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹے تک ٹریفک جام کردی جبکہ دیپالپور چوک کے قریب واقع گرڈ اسٹیشن کو مظاہرین نے اپنے گھیراؤ میں لے لیااور وہاں پر کام کرنے والے اہلکارانہیں دیکھ کر بھاگ گئے اور بعض گرڈ اسٹیشن کے اندر مقید ہوگئے متعلقہ علاقہ ایس ایچ او بی ڈویژن حاجی لیاقت علی تھانہ میں نفری نہ ہونے پر اونچی آوازمیں پولیس اہلکاروں کو بیہودہ اور فحش گالیاں دینے میں مصروف رہے مگر ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ مہرمحمد اسمٰعیل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے صورتحال بھانپتے ہوئے گرڈاسٹیشن کو تباہی سے بچالیا اور مظاہرین کی منت سماجت کرتے ہوئے واپڈااہلکاروں کی جان بخشی کرائی بعدازاں سٹی سرکل اور صدر سرکل کے ڈی ایس پی صاحبان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اسی اثناء مظاہرین ایس ڈی او کرمانوالہ سب ڈویژن کے دفترکی طرف روانہ ہوئے تواطلاع پاکر تمام واپڈااہلکار دفترکو تالالگار فرارہوگئے ایس ایچ او مہر اسمٰعیل کی حکمت عملی کے باعث مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker