بین الاقوامیتازہ ترین

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ کا مسجدنمرہ میں خطبہ حج

CPlCCt9UEAAWTaKمکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز) مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا شکرہے اس پروردگار کا جس نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا،اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے،اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں،اسلام کی آمد سے قبل لوگ قبائل،گروپوں اورفرقوں میں تقسیم تھے،اللہ نےہمیں پستی سےنکال کراللہ کی راہ ہدایت پرگامزن کیا،اے لوگو! ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو جھٹلا نہیں سکتے،اسلام نے انسانوں کیلیے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا،،ہم اللہ کی نعمت اوراسلام کا کبھی شکر ادا نہیں کرسکتے،اسلام کے علاوہ کوئی دین ، دین حق نہیں،دین اسلام کو تمام مذاہب پر برتری حاصل ہے،تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، مال اورجوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے،اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہیے،اسلام کی ہدایات ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں،جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،مکہ مکرمہ مسلم امہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے،اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے،اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں،اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہورہے ہیں،آج امت مسلمہ میں فساد پھیل چکا ہے،اخلاص ختم ہوچکا ہے،کچھ لوگ اسلام کالبادہ اوڑھ کراسلام کےخلاف سازشیں کررہے ہیں،اسلام کی ہدایات ہی ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں،حالات کامقابلہ کرناہےتواسلام کی رسی کومضبوطی سےتھامےرہو،اسلام کے داخلی اور خارجی دشمنوں سے خبردار رہنا ہوگا،اللہ نے ہر قسم کے ظلم کو حرام قراردیا، داعش ایک گمراہ کن گروہ ہے،داعش جیسے گروہ اسلام کی غلط تشریحات پیش کرتے ہیں،اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا،گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے،اصل زندگی آخرت کی ہے یہ حیات عارضی ہے،مسلمان صبرکو اختیارکریں اوردین پرعمل درآمد کریں،

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker