پاکستانتازہ ترین

جنرل اسمبلی :پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ مسئلہ کمشیر اور پاکستان میں را کی مداخلت پر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت کا اصلی چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی تیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں را کی مداخلت پر سخت مؤقف اختیار کریں گے۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھارتی حکام کے حوالے کیے جائیں گے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔وزیر اعظم تقریر میں بھارت کی سرحدوں پر قیام امن اور ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم تجاویز بھی دیں گے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے اور بھارتی شمولیت کی مخالفت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی پی او جہلم سرفراز خان ورک کو میانوالی میں تعینات کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker