تازہ ترینفن فنکار

ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد(نمائندہ شوبز)ایف بی آر نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایان علی کے خلاف مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔خط میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ماڈل گرل ایان علی کو چودہ مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر لے کر دبئی جا رہی تھی۔ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دس ہزار امریکی ڈالر تک مالیت کی کرنسی ہی اپنے ساتھ بیرون ملک لے کر جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تھر کے صحراء میں موت کا ڈیرہ، مزید 9 بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker