پاکستانتازہ ترین

جنرل راحیل مجھ سے بہترآرمی چیف ہیں،پرویز مشرف

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جنرل راحیل جوکررہے ہیں وہ لیڈرشپ کا تقاضہ ہے۔وہ مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کارگل میں پہلی بارہم نے بھارت کوپکڑا۔فوج کی کامیابی کوسیاسی میزپرشکست دی گئی، اگرہم وہاں ہوتے توآج بھارت کو جارحیت کی مجال نہیں ہوتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ 20کروڑکی آبادی پاکستان کی طاقت ہے ۔ہمیں کشمیراورسرکریک کامسئلہ حل کرکے بھارت سے پرامن تعلقات قائم کرنے ہیں۔ پاکستان مسلم امہ اورمسلم ممالک میں کرداراداکرسکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ ہمیں پاکستان میں تیسری قوت بنانی ہے اگرمسلم لیگی دھڑے متحدہوجائیں توتیسری قوت بن سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ 1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورفرقہ وارانہ دہشتگردی تھی ہم نے کراچی کواپنے دورمیں روشنیوں کاشہربنایا،ہم نے کسی پردباؤڈالااورکسی سے مفاہمت کی یہ گورننس کامعاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نیپال میں ہلاکتیں 3200 سے تجاوز کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker