تازہ ترینکھیل

پاکستان سپرلیگ دبئی اور شارجہ میں 4 سے 24 تک کھیلی جائے گی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے شیڈول اور مقام کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ دو ہزار سولہ کا پہلا ایڈیشن چار فروری سے چوبیس فروری تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائیگا۔پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کی شامل ہونگی۔ اکیس روزہ ایونٹ میں چوبیس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل میں ٹاپ ٹی ٹوئنٹی غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے جن میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈیوین براوو اور سنیل نارائن شامل ہونگے۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، گرانٹ ایلیٹ اور جیسی رائیڈر جبکہ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ اور فاسٹ بولر ٹم بریسنن بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے شاکب الحسن سمیت سری لنکا کے اینجلو میتھیوس اور لاستھ ملنگا بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button