پاکستانتازہ ترین

ایاز صادق کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ این اے 122 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ایاز صادق کی رکنیت منسو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس کے ساتھ ہی ان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی ختم ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کی کامیابی کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا، جس میں ان کا مؤقف تھا کہ حلقے میں سنگین دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو جتوایا گیا۔ الیکشن ٹریبونل نے 11 مئی 2013ء کے الیکشن سے متعلق معاملے پر 22 اگست کو فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ایاز صادق کے حلقے میں سنگین بدانتظامی اور انتخابی عملے کی نااہلی سامنے آنے پر ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے، این اے 122 اور پی پی 147 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹرمپ کی نئی دھمکی اورپاکستانی تھالِ سیاست کے بیگن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker