شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:محکمہ زراعت کےفیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹرکا سروس سٹرکچر تاخیرکاشکار

بھائی پھیرو:محکمہ زراعت کےفیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹرکا سروس سٹرکچر تاخیرکاشکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹر کا سروس سٹرکچر تاخیر کا شکار ۔ فیلڈ سٹاک میں بے چینی بڑھنے لگی ۔ حقوق نہ ملے تو راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری فیلڈ اسسٹنٹ ایمپلائز یونین رجسٹرڈ پنجاب نے گذشتہ روز یہاں محکمہ زراعت کے ملازمین سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ملازمین سالہا سال سے اپنے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔گذشتہ دنوں کیبنٹ ڈویثرن نے محکمہ زراعت کے ملازمین کے مطالبات کی روشنی میں نیا سروس سٹرکچر منظورکیا مگر محکمہ زراعت کے اعلی افسران کی عدم دل چسپی کی وجہ سے سرد مہری کا شکار ہو گیا ۔اس لئے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اسکا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ۔ صدر فیلڈ اسسٹنٹ اور ایمپلائز یونین ضلع قصور چوہدری امجد علی اورمیڈیا سیکرٹری میاں محمداسماعیل نے کہا کہ ضلع قصور کے محکمہ زراعت کے تمام ملازمین اپنی یونین کے شانہ بشانہ اپنے حقوق کی جدوجہدکریں گے اور راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے 

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنا اور قبضہ کرنے کے عمل افسوسناک ہے، الطاف حسین