تازہ ترینعلاقائی

عائشہ احد نے حمزہ شہبازکے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

aisha ahadلاہور(نامہ نگار) پاکستانی پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کی مبینہ بہو عائشہ احد ملک نے تھانوں اورکچہریوں سے تنگ آکر اپنے مبینہ شوہر کے حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ہے۔ لاہور میں فلپائنی ملازمہ کے اغوا کیس میں اللہ یار بھٹی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور علی عمران نے اُن کو تھانوں کچہریوں میں ذلیل و خوار کر دیا ہے۔ عائشہ احد ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُن کے مطابق حمزہ شہباز نے انہیں  قرآن پاک پر حلف لینے کے باوجود در بدر کردیا ہے اس پر بھی آرٹیکل 62 اور63  کا نفاذ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button