پاکستانتازہ ترین

مجھے کچھ ہوا توصدرمملکت سمیت4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،غلام بلور

baloorپشاور (ڈیسک رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا مقدمہ صدر مملکت، آرمی چیف، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کے خلاف درج کیا جائے۔ شمال مغربی صوبے خیبرپختون خوا کے صدر مقام پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نشینل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پارٹی عہدیداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور آج بھی اے این پی کے انتخابی امیدوار پر حملہ کیا گیا۔ غلام بلور نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، دہشت گردی سے ڈر کر الیکشن سے کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہماری جان کے در پر ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں زندگی بچانے والے خدا کو مانتا ہوں جنہیں تم نہیں مانتے۔ یاد رہے کہ غلام احمد بلور کل پشاور میں انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے تھے جب کہ اس واقعہ میں اب تک سترہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ غلام احمد بلور کے چھوٹے بھائی اور سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور بھی گزشتہ برس دہشت گردوں کے حملےمیں ہلاک ہوگئے تھے۔جب کہ گستاخ امریکی فلم ساز کے سر کی قیمت مقرر کرنے اور توہین رسالت کے معاملے پر جارحانہ مؤقف اختیار کرنے پر تحریک طالبان نے غلام احمد بلور کا نام ہٹ لسٹ سے خارج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ہیڈ بلوکی کے قریب ترین واقع درجنوں دیہات پانی کی بوند بوند کوترسنےلگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker