پاکستانتازہ ترین

فارم ہاوس کو سب جیل قراردینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

mushraf formاسلام آباد(بیوروچیف)  ہائیکورٹ نے سابق صدر مشرف فارم ہاؤس سب جیل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق صدر مشرف فارم ہاؤس سب جیل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اشرف گجر نے اپنے دلائل میں کہا کہ کسی فرد واحد کے لیے اس کے گھر کو سب جیل قرار نہیں دیا جا سکتا، ٹریزن ایکٹ 1894 کے تحت قیدیوں کے لیے سب جیل ہو سکتی ہے، ایک آدمی کے لیے نہیں، عدالت نے پرویز مشرف، چیف کمشنر، آئی جی، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت انتیس اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:بھائی پھیرو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker