پاکستانتازہ ترین

ڈی جی آئی ایس آئی یکم سے تین اگست تک امریکا کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)  پاک امریکا تعلقات میں کی بہتری کےلئے ڈی جی ۔ آئی  ایس آئی   لیفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام یکم سے  تین اگست تک امریکا کا دورہ کریں گے۔۔ اورامریکی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی  ایس آئی  واشنگٹن میں سی آئی  اے کے سربراہ ڈیوڈ پٹرییس سے ملاقات کریں گے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق امریکا کے ساتھ پاک افغان سرحد پر جاری خفیہ معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کائنات کی حقیقت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker