پاکستانتازہ ترین

ایٹمی تجربہ کامياب رہا، شمالی کوریا کی تصديق

A man watches a television report on North Korea's nuclear test at a railway station in Seoulپیونگ یانگ(ڈیسک رپورٹر) شمالی کوریا نے تيسرے ايٹمي دھماکے کي تصديق کردي ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹي نيو کلئير ڈيوائس کے ذريعے بہت بڑا دھماکا کيا گیا ۔ تجربہ محفوظ اور کامياب رہا ۔۔  شمالي کوريا کے جوہری تجربے کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان ميں ہائي الرٹ جاری کرديا گيا ہے ۔ جنوبي کوريا کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ شمالي کوريا کا کہنا ہے کہ زير زمين ايٹمي دھماکا مشرقي ساحل کے قريب کيا گيا۔ اور یہ کامياب رہا ۔ دھماکے میں سات سے آٹھ کلو ٹن مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے لئے چھوٹي ڈيوائس استعمال کي گئي ۔ تاہم دھماکا طاقتور تھا ۔اس سے ماحول پر بھی کوئي مضر اثرات مرتب نہيں ہوئے ۔  جنوبي کوريا نے اس ايٹمي تجربے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ جنوبی کوريا کي سلامتي کونسل کے ترجمان نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کو عالمي برادري کيلئے براہ راست چيلنج قرار ديتے ہوئے کہا کہ يہ تجربہ جزيرہ نما کوریا کے امن اور استحکام کيلئے بڑا خطرہ ہے ۔اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے ايٹمي تجربے کي مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور سنگين معاملہ قرار ديا ہے ۔ روس نے بھي اس کي مذمت کي ہے۔ اس معاملے پر غور کیلئے سلامتي کونسل کا ہنگامي اجلاس بھي طلب کرليا گيا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی جدید ٹیکنالوجی موجودہے، رانا تنویر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker