تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملازمین کا سرچ آپریشن کے نام پر غریب بیوہ عورت کے گھر پر دھاوا،

بھائی پھیرو(حاجی رمضان)تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ملازمین کا سرچ آپریشن کے نام پر غریب بیوہ عورت کے گھر پر دھاوا،کچھ نہ ملنے پر بیٹے پر منشیات فروشی کا الزام لگا کرہزاروں روپے ہتھیا لیے،بیوہ راجن بی بی کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل ،
تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ رات تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ملازمین غلام رسول وغیرہ چار ساتھیوں کے ہمراہ محلہ امام بارگاہ کی بیوہ راجن بی بی کے گھر دھاوا بولتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر تلاشی لینا شروع کردی اور گھر میں سوائے خالی برتنوں کے کچھ نہ ملنے پر راجن بی بی کے نشئی بیٹے پر منشیات فروشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تمہارا بیٹا منشیات فروخت کرتا ہے اس لیے ہم نے تمہارے گھر آپریشن کیا ہے اور اگر تم اپنے بیٹے کو بچانا چاہتی ہو تو ہمیں پندرہ ہزار روپے دے دو ورنہ تمہارے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کردیا جائے گا جس پر بیوہ راجن بی بی نے اپنے نشئی لخت جگر کو بچانے کی خاطر تھانہ سٹی کے ہونہار اور فرض شناس دلیر جوان کو بذریعہ ٹاؤٹ پندرہ ہزار روپے ادا کرکے اپنے نشئی بیٹے کو جیل جانے سے بچا لیا مگر بات یہاں پر ہی ختم نہ ہوئی کیونکہ دوسرے ہی دن پھر پولیس کے شیر جوان نے بیس ہزار روپے کا مطالبہ کردیا جس پر بیوہ راجن بی بی نے انصاف کے حصول کی خاطر ایس ایچ تھانہ سٹی کو تحریری درخواست دے دی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیروثقلین شاہ نے اپنے موقف میں کہا کہ میں اس معاملے کی انکوائری کررہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!