تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ باراوکاڑہ کے اِنتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ باراوکاڑہ کے اِنتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، خان ضیاء اللہ اور رائے اعجاز احمد کھرل کا پلڑا بھاری ،اِنتخابات میں کامیابی کے واضح امکانات دکھائی دینے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے اِنتخابات جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں اُسی طرح یہاں کی وکلاء تنظیموں میں جوش وخروش عروج پر پایاجاتاہے ۔اِس وقت اوکاڑہ بار میں صدارت کے دوامیدوارخان ضیاء اللہ خاں اور غلام مصطفی صادق ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے نوجوان وکیل رائے اعجاز احمد کھرل اور سید عابد علی شیرازی ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہیں ۔خان ضیاء اللہ خاں کو سنےئر ہونے کی وجہ سے بار کے وکلاء میں عقیدت واحترام سے دیکھا جاتاہے اِس لئے اُن کی پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے ، دوسری طرف اُنکے نوجوان جنرل سیکرٹری رائے اعجاز احمد کھرل نہ صرف تازہ دم وکلاء میں خاصے معروف ہیں بلکہ وہ سیاسی وسماجی لحاظ سے بھی کافی سرگرم رہتے ہیں جس کی وجہ اِن دونوں کا کمبی نیشن اِنتہائی مضبوط اور اہم قرار دیا جارہا ہے جب کہ غلام مصطفی صادق سابق جنرل سیکرٹری بار رہ چکے ہیں اور سید عابد علی شیرازی بطورجنرل سیکرٹری اُن کے ہمراہ پہلی بار اِنتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ملکی سطح پر اور خصوصاََ صوبہ پنجاب میں بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں . ریاض بھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker