تازہ ترینعلاقائی

باٹھ کلاں میں چھ افراد نےمحنت کش کی بیوی کوبچی سمیت اغوا کرلیا

پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواحی گاﺅں باٹھ کلاں میں چھ افراد نے محمد اسلم نامی محنت کش کی بیوی کو بچی سمیت اغوا کر لیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نور محمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ پر آئے اور گھر میں موجو د اس کی بیوی شازیہ بی بی اور دو سالہ بچی بینش کو اغوا کر کے کیری ڈبہ میں لے گئے ۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی شازیہ بی بی کے شوہر محمد اسلم کی تحریری درخواست پر نور محمد ، وارث علی ، محمد حنیف او رمحمد علی سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button