تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لوٹے اور لٹیرے دوبارہ آگئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے،حاجی رمضان

Haji Ramzanبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی نے حلقہ این اے 142میں ڈور ٹو ڈور جا کر انتخابی مہم زورو شور سے شروع کر دی ہے ۔ لوٹے اور لُٹیرے دوبارہ اقتدار میں آ گئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کو منتخب کریں گے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ۔ رہنماؤں کا کارنر میٹنگوں سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این سے 142میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ڈور ٹو ڈور جا کر عوام سے ووٹ مانگنے شروع کر رکھے ہیں اور رابطہ عوام مہم میں تیزی آ گئی ہے ۔جہاں دوسری جماعتوں کے اُمیدواروں نے تشہیری مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر کے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑا دی ہیں اور جگہ جگہ بڑے بڑے فلیکس سائن ، ہورڈنگ ، وال چاکنگ لگا کر قوانین کا مذاق اُڑا دیا ہے ۔ وہاں جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر جا کر عوام کو سابقہ لوٹوں اور لٹیروں کی کرتوتوں سے آ گاہ کر کے اپنے اُمیدواروں کا تعارف کروا رہے ہیں ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے حلقہ این اے 142کے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے کہا کہ اگر لوٹے اور لٹیرے دوبارہ آگئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ صرف جماعت اسلامی کے با کردار اور ایماندار لوگ ہی ملک بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button