تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:رانا گروپ کو ووٹ دینے پر نکئی گروپ کی غنڈہ گردی

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) نکئی گروپ کی بجائے مسلم لیگ ’’ن ‘‘ کو ووٹ دینے کا اعلان کرنے پر بیس مسلح افراد نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شخص کا اغوا کر کے فرار ۔ عوامی سماجی حلقوں کا الیکشن کمیشن سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ججہ کلاں کے رہائشی اعظم علی آ رائیں نے تھانہ سرائے مغل میں ایف آ ئی آ ر درج کرائی ہے جس کے مطابق اعظم نے کہا ہے کہ وہ اور انکے آ باؤ اجداد ماضی میں نکئی گروپ کے ووٹر سپورٹر رہے ہیں ۔ گذشتہ روز انہوں نے مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی حمایت کا اعلان کر دیا جس پر مشتعل ہو کر نکئی گروپ کے حمایتوں ملزمان بیس کس اسلم ، صابر ، مندا ، ملکو ، نادر ، غفور ، یوسف ، سلیم وغیرہ آ تشیں اسلح سے مسلح ہو کر اعظم کے گھر آ ئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنا لیا اور گن پوائنٹ پر ناظم کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ ملزمان بڑھکیں مارتے ہوئے کہتے رہے کہ انہیں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کو ووٹ دینے کا چکھا دو ۔ دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی اس واردات پر عوامی و سماجی حلقون نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیکر مغوی کو برآ مد کیا جائے اور اس حلقہ کو حساس قرار دے کر فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker