تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: قبضہ گروپوں اورجھوٹے مقدمات کے ستائے سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا

Haji Ramzanبھائی پھیرو(نامہ نگار) قبضہ گروپو ں اور جھوٹے مقدمات کے ستائے سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ منتخب ہو کر سرکاری اور نجی اراضی پر قبضہ کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ ممبران اسمبلی کے ہاتھوں جھوٹے مقدمات میں پھنسائے اور قبضہ گروپوں کی طرف سے اپنی جائدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ستائے سینکڑوں افراد جن میں محمد رفیق ، روف، محبوب وغیرہ شامل تھے نے جماعت اسلامی کے اُمیدوارحلقہ این اے 142کی حمایت کا اعلان کیا ۔ متاثرین سے خطاب کرتے حاجی محمد رمضان نے کہا کہ سابقہ ممبران اسمبلی نے اربوں روپے کی سرکاری و نجی اراضی پر نا جائز قبضہ کر کے لوگوں کو کنگال بنا دیا ہے عوام کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر اور بھائی کو بھائی سے لڑا کر یہ لوگ ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک بن چکے ہیں ۔ ان شااللہ آ ئندہ انتخابات میں ان قبضہ گروپوں کے ستائے لوگ مجھے کامیاب بنائیں گے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ان قبضہ گروپوں سے اربوں روپے کی سرکاری و نجی زمینو ں کا حساب لے کر حقداروں کو انکا حق دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button