پتوکی(ندیم رضا خاں سے) سابقہ حکمران پارٹیاں دوبارہ اقتدار میں آ ئیں تو جتنی گیس اور بجلی آ تی ہے یہ بھی غائب ہو جائے گی ۔ قوم اور ملک کو قرضہ خوروں ، ٹیکس چوروں اور قبضہ گروپوں سے نجات دلانے کے لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے اپنی انتخابی مہم کے دورا ن کچا پکا ، سر سنگھ ، ہنجرائے کلاں ، اور پسین میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ پارٹیوں مسلم لیگ ن ، اور پیپلز پارٹیوں نے کئی کئی دفعہ حکومت کے مزے لوٹے اور ملک کو کنگال کر دیا ۔ ملک کو لوڈ شیڈنگ اور گیس شیڈنگ کے تحفے دیے اگر دوبارہ یہی حکمران حکومت میں آ ئے تو ملک میں جو تھوڑی بہت بجلی ہے یہ بھی غائب ہو جائے گی ۔ تحریک انصاف میں بھی وہی لٹیرے اور لوٹے آ گئے ہیں جو ملک کو لوٹتے رہے ہیں ۔ صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جس کی صالح ، نیک قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ اگر عوام نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تو ملک قرضہ خوروں ، ٹیکس چوری اور قبضہ گروپوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام با بار باریاں لگانے والے سیاست دانوں سے اُکتا چکے ہیں ۔ اور تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ ان شااللہ گیارہ مئی کا دن لوٹوں اور لٹیروں کے خاتمہ کا دن ہو گا ۔
You must be logged in to post a comment.