تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او قصورکےضلع کوخوبصورت بنانے کے دعوے صرف دعوؤں تک محدود

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈی سی او قصور شیخ خالدمحمود کے ضلع قصور کو خوبصورت بنانے کے دعوے صرف دعوؤں تک ہی محدودیا عمل، معززین علاقہ و شہری حلقے۔
تفصیلات کے مطابق۔ حکومت پنجاب کی ہدائت پرڈی سی او قصور شیخ خالد محمود کی طرف سے یہ دعوے کرنا کہ ضلع قصور کو خوبصورت ضلع بنائیں گے کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں یہ آنے والے دنوں میں اندازاہ ہوجائے گا مگر ایک نظر موجودہ ڈی سی او صاحب ضلع قصور کے معروف شہر بھائی پھیروپر بھی ڈالیں جو کہ عرصہ دراز سے تجاوزات،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،گلی محلوں میں گندا پانی کھڑا رہنا ،بازاروں کا دن بدن سکڑنا،بلدیہ کے عملہ کی فوج ظفر موج ہونے کے باوجود کام نہ کرناودیگر مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے جو کہ کسی مسیحا کا منتظر ہے کہ کوئی مسیحا آئے اور پھولنگر شہر میں ر ہنے والے شہریوں کے مسائل حل کرے کیونکہ آج تک جتنے بھی ڈی سی او قصور صاحبان تعینات ہوے ہیں اُنہوں نے کبھی بھائی پھیرو شہر کے باسیوں کی طرف دھیان ہی نہیں دیاکہ یہاں بھی انسان بستے ہیں اور انہیں بھی صاف ستھراماحول اور معیار زندگی گزارنے کا حق ہے یہ باتیں گزشتہ روزمعززین علاقہ نے عوامی پریس کلب کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اُنہوں کہا کہ ہم موجودہ ڈی سی او قصور شیخ خالد محمود صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف علاقہ بھائی پھیروکے فوری طور پر مسائل حل کریں بلکہ وہ خود بھائی پھیرو کا اچانک دورہ کریں تاکہ وہ خود اپنی آنکھوں سے ملتان روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تجاوزات، بلدیہ پھولنگر میں ہونے والی بے ضابطگیاں ودیگر مسائل دیکھ سکیں کہ کس طرح یہاں کے با سی عرصہ دراز سے ان مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کراچی:جیل میں پیدا ہونے والے بچوں کی سفاری پارک میں سیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker