تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر خواتین کےعالمی دن کےموقع پرضلع کے تمام گرلزکالجزمیں تقریبات منعقد کی جائیں،ڈی سی او

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کے تمام گرلز کالجز میں تقریبات منعقد کی جائیں جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن گرلز اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں اس دن کی اہمیت کے مطابق سیمینارز کروائیں۔ علاوہ ازیں تمام محکموں کے ای ڈی اوز بالخصوص ایجوکیشن، ہیلتھ ، کیمونٹی ڈویلپمنٹ، ڈی او سوشل ویلفیئر اور ڈی او پاپولیشن ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے سیمینار میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 6 مارچ کو ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار منعقد ہو گا جس میں ملی نغمے ، ٹیبلوز، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دستاویز ی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے خصوصی وکیل مقرر ہ وراثتی ایکٹ اور خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قوانین پر مکالہ پیش کریں گی۔ جبکہ ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر محکمہ سے مقررین قومی ترقی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالیں گے اور عالمی یوم خواتین کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ سیمینار میں یوتھ فیسٹیول کے دوران ڈویژنل سطح پر مقابلوں میں جیتنے والی خواتین میں کیش پرائز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!