
جمبر(نامہ نگار)جمبر کلاں میں فرینڈز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ جس میں جمبر اور گردنواح سے 16ٹیموں نے شرکت کی۔ سیمی فائنل میں فائٹر بیڈمنٹن کلب کی تین ٹیموں کوپہنچنے کا اعزاز حاصل ہو اجبکہ چوتھی ٹیم فرینڈز کلب تھی۔ فائنل میں بیسٹ آف تھری پر اسامہ دلشاد اور شرجیل ملک کی جوڑی نے فرینڈز کلب کے احتشام شامی اور علی کو شکست سے دوچارکرکے ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آخر میں مہمانان خصوصی نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد رقم سے نوازا۔ اسامہ دلشاد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔