شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومت کیساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومت کیساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اختر مینگل کہتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے پر تحفظات ہیں، حکومت سے معاملات حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کراچی میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مزید رہنے اور نہ رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے کہا کہ اجلاس میں 6 نکات پر غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے تحت نوکریاں نہیں دے رہی جبکہ بلوچستان میں لاپتا افراد کے حوالے سے بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  بنگلہ دیش کے بولر الامین حسین کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار