پاکستانتازہ ترین

سردار اختر مینگل کا 25 مارچ کو پاکستان پہنچنے کا اعلان

sardar akhtarکوئٹہ (نامہ نگار)  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 25 مارچ کو پاکستان پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے 26مارچ کو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل 25مارچ کو دبئی سے کراچی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 26مارچ کو کراچی میں طلب کرلیا ہے، جس میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اور امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دوسری جانب بی این پی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پارٹی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے 26 مارچ تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کا 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker