پاکستانتازہ ترین

سی سی پی چیف ایڈیٹر رانا دلشاد کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ عقیل خان

aqeelلاہور(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم (APNEF) کے ممبر اور روزنامہ ’’دلشاد‘‘ کے چیف ایڈیٹررانا دلشادکے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP)کے سینئر نائب صدر عقیل خان اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کا قتل عام بند ہونا چاہئے۔صحافی اس ملک کا سرمایہ ہیں۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی سی سی پی وسیم نذر ، پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری، سیکرٹری جنرل پنجاب مرزا عارف رشید،انفارمیشن ایکشن کمیٹی پنجاب ملک ساجد اعوان اور کالمسٹ فہدخان نے بھی رانا دلشاد کے قتل کی مذمت کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دھرنےکےشرکاء کےلئےفوری طورپردوائیاں، خشک اجناس، دودھ پہنچائیں، الطاف حسین کی اپیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker