پاکستانتازہ ترین

سانحہ کربلا،حق وصداقت کا پرچم بلند کرنےکادرس دیتا ہے،عقیل خان

لاہور( پریس ریلیز ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ آج کا دن مشکل حالات میں بھی حق و صداقت کا پرچم بلند رکھنے اور اس میں اپنی جان کی قربانی تک دینے کا درس دیتا ہے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان کا یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوم عاشور پر سانحہ کربلا کے فکروفلسفہ کو سمجھنے اور حضرت امام حسین اورمیدان کربلا میں ان کے ساتھیوں کے کردار کومسلمانوں کو اپنی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سانحہ کربلاسچائی،انسانی مساوات اور حکمرانی کے لیے عوام کی تائید و حمائیت کے اصول کی پاسداری کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول اور آپ کے جانثار رفقاء کی شہادت اسلامی اتحاد و اتفاق کا سبق دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ کی دھمال ثقافت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker