شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور:میرا نصب العین قوم کی تعلیمی میدان میں خدمت ہے. ناہید واصف سی ای او

قصور:میرا نصب العین قوم کی تعلیمی میدان میں خدمت ہے. ناہید واصف سی ای او

قصور(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن قصور محترمہ ناہید واصف نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف تعلیمی میدان میں خدمت ہے. یہ تعلیمی ادارے ہمارے گھر اور تمام بچے ہمارے بچے ہیں. ہمارا فرض ہے کہ اداروں کو انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی ماحول بھی دیا جائے.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ قصور میں سکول لیڈرشپ ٹرینرز کی ایک روزہ ٹریننگ کے موقع پر اپنے دورے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ ہم اپنا یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منائیں گے. ہم اپنے کشمیری مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں بھلا سکتے. اس حوالے سے تقاریب منعقد کر کے نسل نو کو اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی حقیقت سے آگاہ کریں گے تاکہ انہیں پاکستان کی قدرومنزلت کا احساس ہو.
اس موقع پر محمد اسلم عابد پرنسپل قائد قصور، شکیل احمد خان، محمد شریف طاہر اور احسن ایوبی ایجوکیشن آفیسرز نے سی ای او صاحبہ کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے.

یہ بھی پڑھیں  حکمران مسائل کو خود حل نہیں کرنا چاہتے، عابدحسین بودلہ

What is your opinion on this news?