شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / خالد محمود گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے نئے سٹاف سیکرٹری منتخب

خالد محمود گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے نئے سٹاف سیکرٹری منتخب

چونیاں (تحصیل رپورٹر)حافظ احسن جمال ذمہ داریوں سے سبکدوش،خالد محمود گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے نئے سٹاف سیکرٹری منتخب،اساتذہ
کی مبارکباد،اساتذہ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،نومنتخب سٹاف سیکرٹری خالد محمود۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میں سٹاف سیکرٹری حافظ احسن جمال کے خلاف اساتذہ کی واضح اکثریت نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔جس پر انہوں نے از خود اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔ اساتذہ کی واضح اکثریت نے اتفاق رائے سے ایس ایس ٹی خالد محمود کو سٹاف سیکرٹری منتخب کر لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب سٹاف سیکرٹری خالد محمود نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔سربراہ ادارہ اور سٹاف کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ہم سب ایک مقدس پیشہ سے منسلک ہیں اور ایک فیملی کی طرح ہیں۔ آپس کے اختلافات کو بھلا کرادارہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ادارہ کی ترقی اور بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔تمام اساتذہ وقت کی پابندی کریں۔ اپنے اپنے پیریڈز وقت پر لیں۔ سربراہ ادارہ کو پیریڈ اور تدریس کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔اگر پھر بھی کسی قسم کی شکایت وغیرہ ہوئی تو اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔آخر میں انہوں نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی اورتمام سٹاف نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں  خراسان غزوہ ہند کشمیر اور شام

What is your opinion on this news?